13 اپریل، 2016، 12:12 AM

امریکہ اور ہندوستان کا فوجی معاہدے پراتفاق

امریکہ اور ہندوستان کا فوجی معاہدے پراتفاق

امریکہ اورہندوستان دونوں ممالک کے درمیان ملٹری لاجسٹک میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے اس کا اعلان ماریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے دہلی کے دورے کے دوران کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اورہندوستان دونوں ممالک کے درمیان ملٹری لاجسٹک میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے اس کا اعلان ماریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے دہلی کے دورے کے دوران کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی میں ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پاریکرسے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اصولی طور پر لاجسٹک شیئرنگ کا معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم ابھی اس پر دستخط ہونا باقی ہیں جب کہ اس کے لیے معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی زمینی، فضائی اوربحری بیس کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرسکیں گے۔

News ID 1863259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha